سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف ”یوم عشق رسول ﷺ “منایا گیا

جمعہ 23 جنوری 2015 23:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی ہدایت پر سنی اتحاد کونسل گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف ”یوم عشق رسول ﷺ“ منایا اس سلسلہ میں جمعہ کے اجتماعات میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں اور اہلسنّت کی دس لاکھ مساجد میں علمائے اہلسنّت تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے موضوع پر خطبات جمعہ دیئے اور نماز جمعہ کے بعد مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے اور تحفظ ناموس رسالت ﷺ ریلیاں بھی نکالی گئیں۔

سنی اتحاد کونسل لاہور کے صدر مفتی محمد حسیب قادری نے المرکز الاسلامی شاد باغ لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گستاخانہ خاکے شائع کرنا آزادی اظہار نہیں انتہا پسندی اور دہشتگردی ہے۔

(جاری ہے)

ناموس رسالت ﷺ کی پاسبانی ہر مسلمان کم دینی فریضہ ہے۔حکومت فرانس کے سفیروں کو ملک بدر کرے۔سنی اتحاد کونسل پنجاب کے جنرل سیکرٹری مفتی محمد سعید رضوی نے سمندری میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گستاخیاں روکنے کیلئے یورپی ممالک کا تجارتی و سفارتی بائیکاٹ کیا جائے۔

اقو ام متحد ہ مقدس شخصیات کی توہین روکنے کیلئے قانون سازی کرے۔ حضور نبی کریم ﷺ کی محبت جان ایمان ہے۔سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محبوب صدیقی نے کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سچا مسلمان حرمت رسول ﷺ کی خاطر کٹ مرنے کیلئے تیار ہے۔اہل حق اپنے لہو سے ناموس رسالت ﷺ کا تحفظ کریں گے۔یوم عشق رسول ﷺ کے موقع پر فیصل آباد میں مفتی محمد رمضان جامی ،منڈی بہاؤ الدین میں پیر عمار سعید سلیمانی ،گجرات میں صاحبزادہ مطلوب رضا ،کوئٹہ میں مولانا وزیر القادری ،چکوال میں سید جوا دالحسن کاظمی ، چھانگا مانگا میں ارشد مصطفائی نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کیا اور احتجاجی مظاہروں کی قیادت کی ۔

لاہور میں شاد باغ لاہور میں مفتی محمد حسیب قادری ،اچھرہ میں مفتی کریم خان ،سمن آباد میں راؤ حسیب احمد ،ٹاؤن شب میں حاجی رانا شرافت علی قادری ،شاہ پور کانجراں میں صاحبزادہ معاذ المصطفیٰ قادری نے احتجاجی مظاوروں کی قیا دت کی ۔

متعلقہ عنوان :