پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ورکنگ کونسل کا ہنگامی اجلاس،
مولانا فضل الرحمن دہشت گردوں،انتہا پسندوں کی وکالت بند کر دیں ،عوامی تحریک، وزیر اعظم کابینہ میں بیٹھے دہشت گردوں کے حامیوں اور اپنے اتحادیوں سے دو ٹوک بات کریں،دہشت گردوں کے خلاف جنگ اسلام اور پاکستان کی بقا کیلئے ہے، پی اے ٹی رہنماء، 21ویں ترمیم کے خلاف جیلیں بھرنے کی بات کرنے والے ریاست کو دھمکیاں دے رہے ہیں ، اسلام کے نام نہاد ٹھیکداروں کو اب پاکستان کے مستقبل سے نہیں کھیلنے دیں گے
جمعہ 23 جنوری 2015 23:19
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک نے اپنی سنٹرل ورکنگ کونسل کے ہنگامی اجلاس میں21ویں ترمیم کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا دہشت گردوں،انتہا پسندوں کی بالواسطہ یا بلاواسطہ وکالت بند کردیں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ اسلام اور پاکستان کو بچانے کی جنگ ہے اس جنگ کی کامیابی سے ہمارے بچوں اور آئندہ نسلوں کی بقا وابستہ ہے ۔
سنٹرل ورکنگ کونسل کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں جی ایم ملک ،ساجد بھٹی،جواد حامد،قاضی فیض،راضیہ نوید ،امجد علی شاہ ،محمد نور اللہ نے شرکت کی۔اجلاس سے ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہب کے نام پر مساجد،مدرسوں،کالجز،سکولوں،یونیورسٹوں کو استعمال کرنے والوں پر پاکستان کی زمین تنگ کر دینے کا وقت آ گیا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.