موجودہ حکمرانوں کی موجودگی میں لوڈشیڈ نگ سمیت دیگر مسائل کا حل ممکن نہیں ،

(ن) لیگ نے عوامی مسائل کے حل کی بجائے ”مال بناؤ ڈنگ ٹپاؤ “پا لیسی کے تحت کام کر رہی ہے،میاں محمود الر شید

جمعہ 23 جنوری 2015 23:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء ) پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزب، اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی موجودگی میں لوڈشیڈ نگ سمیت دیگر مسائل کا حل ممکن نہیں ‘(ن) لیگ نے عوامی مسائل کے حل کی بجائے ”مال بناؤ ڈنگ ٹپاؤ “پا لیسی کے تحت کام کر رہی ہے ‘تحر یک انصاف آج ملک کی سب سے بڑی سیاسی وعوامی جماعت ہے ‘حکمران جب بھی بلدیاتی انتخابا ت کروائیں گے انکو اپنی سیاسی اوقات معلوم ہو جائیگی ۔

(جاری ہے)

وفود سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ 6ماہ بھی بجلی کے بحران کے خاتمے کا نعرہ لگانیوالی (ن) لیگ نے گر میوں کے بعد اب سر دیوں میں بھی قوم کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے جس سے انکی ناکامیوں اور نااہلیوں کے نئے ریکارڈ قائم ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف ملک میں شفا ف انتخابی نظام اور حقیقی جمہو ریت کی بات کرتی ہے جو قومی امنگوں کے عین مطابق ہے یہی وجہ ہے کہ عوام تحر یک انصاف کی پا لیسوں کو پسند کرتے ہیں جسکی وجہ سے تحریک انصاف آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی وعوامی جماعت ہے اور کوئی جماعت ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ جس دن پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ہوئے (ن) لیگ کو اپنی سیاسی اوقات معلوم ہو جائیگی ۔