گستاخانہ خاکے شائع کرنا مسلمانوں کو تشدد ‘ کارروائیوں پر اکسانے کیلئے ہیں ،تنظیم اساتذہ پاکستان ،

فرانسیسی جریدے کے ایڈیٹر کو بین الاقوامی قانون کے مطابق گرفتار کر کے پھانسی پر لٹکا دیا جائے،حمیدالحق کااجلاس سے خطاب

جمعہ 23 جنوری 2015 23:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23جنوری۔2015ء) تنظیم اساتذہ پاکستان نے فرانسیسی جریدے میں حضور اکرمکی شان میں گستاخانہ خاکے شائع ہونے کے خلاف ایک ہنگامی مذمتی اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر حمید الحق تنظیم منزل پشاور میں منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی سیکرٹری ڈاکٹر محمد ناصر ‘ نائب صدر صاحبزادہ طارق جان ‘ جائنٹ سیکرٹری عبد اللہ ‘ سیکرٹری مالیات مطیع الدین ‘ صوبائی سیکرٹری نشر و اشاعت میاں ضیاء الرحمان ‘ ضلعی صدر پشاور سکندر خان ‘ جائنٹ سیکرٹری شمشاد آف جھگڑا ‘ نائب صدر پشاور فضل الہادی پشاور کے ارکان اور معاونین نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

صوبائی صدر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی طاقتیں مسلمانوں کے خلاف اکٹھے ہو چکے ہیں ۔ حضور اکرم کی شان میں فرانسیسی جریدے نے بار بار گستاخانہ اکے شائع کرنا مسلمانوں کو تشدد ‘ کارروائیوں پر اکسانے کیلئے ہیں اور مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانے کیلئے کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے او آئی سی اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ فرانسیسی جریدے کے ایڈیٹر شاتم رسولکو بین الاقوامی قانون کے مطابق گرفتار کر کے پھانسی پر لٹکا دیا جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسا اقدام نہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :