میرٹ کے برعکس خواتین لیکچرارز کو اگلے عہدوں میں ترقیاں دینے کیخلاف دائر درخواست پر پنجاب یونیورسٹی کے رجسٹرار سے جواب طلب

جمعہ 23 جنوری 2015 23:30

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23جنوری۔2015ء ) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ میں میرٹ کے برعکس خواتین لیکچرارز کو اگلے عہدوں میں ترقیاں دینے کیخلاف دائر درخواست پر رجسٹرار یونیورسٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے قوانین کو مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں ۔

وائس چانسلر نے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ میں خواتین لیکچرارز کو سینڈیکیٹ کی منظوری اور سلیکشن بورڈ کی منظوری کے بغیر اگلے عہدوں میں ترقیاں دے دیں۔عدالت سے استدعا ہے کہ میرٹ کے برعکس ہونے والی ترقیوں کو کالعدم قرار دیا جائے۔فاضل عدالت نے یونیورسٹی کے رجسٹرار کو 30جنوری کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :