پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ناقابل قبول ہیں‘ باراک اوبامہ،
واضح کر چکے ممبئی حملوں کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے‘ دہشت گرد ہم سب کیلئے سنگین خطرہ ہیں،انٹرویو
جمعہ 23 جنوری 2015 23:31
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23جنوری۔2015ء) امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ناقابل قبول ہیں۔ بھارتی اخبار ”انڈیا ٹو ڈے“ کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر باراک اوبامہ کا کہنا تھا کہ وہ واضح کر چکے ہیں کہ اگرچہ امریکہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام بھی کررہا ہے۔ تاہم ملک میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں قابل قبول نہیں اور ممبئی حملوں کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح امریکی اور بھارتی عوام کو بھی پشاور سکول میں حملے کے ہولناک سانحے پر شدید دھچکا لگا اور غمزدہ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تکلیف دہ واقعہ ہمیں یہ یاد دہانی کراتا ہے کہ دہشت گرد ہم سب کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارتی اور امریکی دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے متحدہ ہیں جبکہ دونوں ملک دہشت گردوں کے ہاتھوں سے دو چار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر امریکہ نے افغانستان اور پاکستان میں القاعدہ قیادت اور یمن اور صومالیہ میں انکی معاونت کاروں کا خاتمہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم داعش کو تباہ کرنے کیلئے بھی عالمی اتحاد کی قیادت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد صرف مارنا اور تباہ کرنا جانتے ہیں مذہب کے نام پر ایسا کرنے والے صرف اپنے مذاہب کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ بھارت کے اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ مل کر دنیا بھر کو ایک نیا مستقبل دینے کیلئے کوشاں رہے گا جو کہ سکیورٹی‘ خوشحالی اور وقار پر مبنی ہو۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.