کراچی ،جا معہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مفتی محمدنعیم کا سعودی فرمانرواشاہ عبداللہ کے انتقال پرافسوس کااظہار

جمعہ 23 جنوری 2015 23:31

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء) جا معہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے سعودی فرمانرواشاہ عبداللہ کے انتقال پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ شاہ عبداللہ کاانتقال صرف سعودی عوام اورسعودی شاہی خاندان کے لئے نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کیلئے صدمے سے کم نہیں، عالم اسلام ایک مخلص اورامت مسلمہ کے لئے درددل رکھنے والے رہنماسے محروم ہوگیا۔

(جاری ہے)

مرحوم کی خدمات کوضبط تحریرلانایقیناسورج کوچراغ دینے کے مترادف ہے ،چاہئے وہ مسلم ممالک کے ساتھ انفرادی طورپرتعاون ہویااجتماعی ،حرمین شریفین کی توسیع حجاج کرام کوسہولیات دیناہویاعالم اسلام کے اجتماعی مسائل ۔شاہ عبداللہ نے ہرمعاملے میں بناکسی اپیل کہ اپنی خدمات پیش کی ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم سعودی عوام اورشاہی خاندان کے غم میں برابرکی شریک ہے اوردعاگوہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائیں اوراپنی بارگاہ عالیہ میں ان کے درجات بلندفرمائیں۔آمین۔

متعلقہ عنوان :