لاہور میں گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول بھاٹی گیٹ کا تنازعہ حل ہوگیا

جمعہ 23 جنوری 2015 23:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء) لاہور میں گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول بھاٹی گیٹ کا تنازعہ حل ہوگیا ، میڈیا کی کوششیں رنگ لے آئیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ٹرسٹ انتظامیہ میں کامیاب مذاکرات میں اس امر پر اتفاق ہوگیا ہے کہ سکول کو ٹرسٹ کے زیر انتظام ہی چلایا جائے گا اور حکومت سیکورٹی کے حوالیسے تمام اقدامات اور اخراجات کرے گی ۔ سکول کے طلبہ اساتذہ اور والدین نے میڈیا کی جانب سے کی جانیوالی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ میڈیا نے سکول کے مسلے کو حل کروا کے سینکڑوں طلبہ کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچا لیا ہے

متعلقہ عنوان :