لاہور اور اسلا م آباد کے ہوٹلوں سے متعلق ہواایک انکشاف

ہفتہ 24 جنوری 2015 11:02

لاہور اور اسلا م آباد کے ہوٹلوں سے متعلق ہواایک انکشاف

گجرات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) گجرات میں خونی چک جی ٹی روڈ کے علاقے سے100 سے زائد گدھوں مکے ڈھانچے بر آمد ہونے پر علاقے کے باسیوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ جس پر پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گجرات کے نواحی گاوٴں خونی چک جی ٹی روڈ سے100 سے زائد گدھوں کے ڈھانچے بر آمد ہوئے ہیں۔ جبکہ ان کی کھا ل بھی اتاری گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گدھے کا گوشت لاہور اور اسلام آباد کے بڑے ہوٹلوں میں فروخت کیا جاتا ہے جبکہ دوسے ہی جانب ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ تا حال گدھے کا گوشت فروخت ہونے کے شواہد نہیں ملے تاہم واقع کی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :