پمز ہسپتال مبینہ خود کشی کی کوشش ، طالبہ کی حالت خطرے سے باہر ، پولیس کو بیان لینے کی اجازت

ہفتہ 24 جنوری 2015 11:21

پمز ہسپتال مبینہ خود کشی کی کوشش ، طالبہ کی حالت خطرے سے باہر ، پولیس ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جنوری2015ء) محبت میں ناکامی پر خود کشی کرنے کی کوشش کرنے والی نرسنگ کی طالبہ کی حالت بہتر ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے اسے بیان ریکارڈ کروانے کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق نرسنگ کے تیسرے سال کی طالبہ زوبیہ کو مبینہ طور پر گولی لگنے لگنے سے زخمی ہو گئی تھی جسے پمز ہسپتال میں منتقل کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ طالبہ زوبیہ کی حالت بہتر ہو رہی ہے جبکہ ان کو وینٹی لیٹر سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

ڈاکٹروں نے مزید بتایا کہ پولیس کو بھی اس کا بیان لینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔یاد رہے زوبیہ نے گزشتہ رات خود کو گولی مار کر خود کشی کی کوشش کی تھی جبکہ پولیس کو اس کے موبائل سے مبینہ میسج بھی مل گیا تھا جس میں اس نے خود کشی کرنے کی اطلاع دی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ واقعہ محبت میں ناکامی کے باعث پیش آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :