فیصل آبا د میں جاری لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان

ہفتہ 24 جنوری 2015 11:27

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) فیسکو ریجن بھر میں جاری لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ نہیں رک سکا جس نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) نے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا ہے جس کے تحت شہری علاقوں میں 12 جبکہ دیہی علاقوں میں 16 گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس طویل لوڈ شیڈنگ سے معمولات زندگی بری طرح متا ثر ہو رہے ہیں۔ جبکہ فیکو حکام نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ کو جلد از جلد کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔