سوہا علی خان کل پیا دیس سدھار جائیں گی

ہفتہ 24 جنوری 2015 11:30

سوہا علی خان کل پیا دیس سدھار جائیں گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان کل پیادیس سدھار جائینگی۔ بالی ووڈ اداکارہ اور سیف علی خان کی چھوٹی بہن سوہا علی خان (آج)25 جنوری کو پیا گھر سدھار جائینگی ۔

(جاری ہے)

سوہا علی خان کی شادی ان کے دیرینہ دوست اداکار کنال کھیمو سے ہو رہی ہے ۔ دونوں کی منگنی گزشتہ سال پیرس میں ہوئی تھی ، شادی کی تقریب سوہا علی خان کے گھر ہوگی ۔ سوہا کی شادی کا جوڑا ان کی بھابھی کرینہ کپور نے گفٹ کیا ہے ۔ 36 سالہ سوہا علی خان اور 31 سالہ کنال 2009 میں فلم 99 میں ایک ساتھ کام بھی کر چکے ہیں ۔