ڈولی کی ڈولی کی کامیابی کیلئے ارباز خان نے سلمان خان کا سہارا لے لیا

ہفتہ 24 جنوری 2015 11:31

ڈولی کی ڈولی کی کامیابی کیلئے ارباز خان نے سلمان خان کا سہارا لے لیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) سلمان خان کو بالی ووڈ فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے مگر وہ نہایت مہنگے اداکار ہیں اکثر فلمساز ان کی فیس ادا نہیں کرپاتے، سلمان خان کے بھائی فلمساز ارباز خان نے فلم کی کامیابی کیلئے اپنی نئی فلم ڈولی کی ڈولی میں اصلی سلمان خان کی بجائے نقلی سلمان خان کو استعمال کرلیا۔

(جاری ہے)

فلم میں اداکارہ سونم کپور کے مقابل پلکت سنگھ کو کاسٹ کیا گیا ہے جنہیں دبنگ خان کی مونچھوں اور لباس کی نقل کرکے سلمان خان جیسا دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ فلم ڈولی نامی لڑکی کے بارے میں ہے جو شادی کا دھوکہ دیکر اپنے دولہوں کو لوٹ لیتی ہے۔

متعلقہ عنوان :