بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے سماجی ایپ”وائبر“ پر مداحوں کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی

ہفتہ 24 جنوری 2015 11:33

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے سماجی ایپ”وائبر“ پر مداحوں کی تعداد ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے سماجی ایپ”وائبر“ پر مداحوں کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جن کے دنیا بھر میں کروڑوں مداح موجود ہیں حال ہی میں ایپ وائبر پر ان کے پیروکاروں کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے وائبر پر اپنے پیغام میں مداحوں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ان سے اتنا پیار کرتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ وائبر کے فیچرز لاجواب ہیں مداح ہر طریقے سے مثلاً لائیو چیٹ، پیغامات، آڈیو اور ویڈیو کے ذریعہ ان سے بات کرسکتے ہیں یہ لاجواب ایپ ہے جس سے مداحوں کے ساتھ ان کا رشتہ اور مضبوط ہوگا وہ اس ایپ سے بے حد متاثر ہوئی ہیں۔ اداکارہ کے علاوہ اس ایپ پر اکاؤنٹ کے حامل مقبول شخصیات میں انوشکا شرما، پرینیتی چوپڑا، رنویر سنگھ، ارجن کپور اور سچن ٹنڈولکر بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :