ہالی ووڈ کی نئی فلم جیوپٹر سینڈنگ 6 فروری کو سینماگھروں کی زینت بنے گی

ہفتہ 24 جنوری 2015 11:34

ہالی ووڈ کی نئی فلم جیوپٹر سینڈنگ 6 فروری کو سینماگھروں کی زینت بنے ..

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) ہالی ووڈ کی نئی فلم جیوپٹر سینڈنگ 6 فروری کو سینماگھروں کی زینت بنے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کی کہانی غیرمعمولی صلاحیتوں کی حامل ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جسے کائنات کا اگلا لیڈر منتخب کر لیا جاتا ہے جس کے بعد لڑکی کا سامنا دوسرے سیارے سے آنے والے ایک طاقتور شخص سے ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں اداکارہ مِلا کیونس اور معروف اداکار شیننگ ٹیٹم نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :