ہندوستان: آئی ایس آئی کا مبینہ جاسوس گرفتار

ہفتہ 24 جنوری 2015 11:42

ہندوستان: آئی ایس آئی کا مبینہ جاسوس گرفتار

بھوبینشور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جنوری2015ء) ہندوستانی پولیس نے پاکستان کے حساس ادارے انٹر سروسز انٹیلی جنس ایجنسی (آئی ایس آئی) کو اہم عسکری راز فراہم کرنے کے جرم میں ایک 35 سالہ شخص کو مشرقی ریاست اڑیسہ سے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

خبر رسا ں ادارے رائٹرز نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایشور چندرا بہیرا، جسے جمعے کو گرفتار کیا گیا، ہندوستان کی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی ایک یونٹ میں بطور کیمرا مین کام کرتا تھا اور وہاں سے میزائل سرگرمیوں کے بارے میں معلومات پاکستان کو فراہم کرتا تھا۔

اڑیسہ کے انسپکٹر جنرل آف پولیس اے کے پانی گڑھی نے رائٹرز کو بتایا کہ ایشور گزشتہ 8 سے 10 ماہ سے میزائل تجربوں اور دیگر فوجی سرگرمیوں کے بارے میں اہم معلومات آئی ایس آئی ایجنٹ کو فراہم کر رہا تھا اور اس نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ کلکتہ میں اس ایجنٹ سے متعدد بار ملاقات کر چکا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایشور کے بینک اکاؤنٹ میں ابو ظہبی اور ممبئی سمیت متعدد مقامات سے بڑی رقوم منتقل کی جا چکی ہیں، جبکہ اس بارے میں بھی تفتیش کی جارہی ہے کہ اسے کہیں اور سے تو مدد فراہم نہیں کی جارہی تھی۔

متعلقہ عنوان :