پرویز خٹک کا سعودی فرامانروا شاہ سلمان کو فون ، شاہ عبداللہ کی وفات پر تعزیت

ہفتہ 24 جنوری 2015 11:56

پرویز خٹک کا سعودی فرامانروا شاہ سلمان کو فون ، شاہ عبداللہ کی وفات ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جنوری2015ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے سابق سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی وفات پر نئے بننے والے فرمانروا شاہ سلمان کو فون کیا ہے اور شاہ عبداللہ کی وفات پر اظہار تعزیت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا تھا کہ شاہ عبداللہ کی موت سے اسلامی دنیا سوگ کی کیفیت میں ہے اور ان کی وفات اسلامی ممالک کے لیے گہرے صدمے کا شکار ہیں۔یاد رہے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور مشیر برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے شاہ عبداللہ کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :