آئی سی سی نے آل راوٴنڈر محمد حفیظ کا باوٴلنگ ایکشن ٹیسٹ 28جنوری کو لینے کی درخواست مسترد کردی

ہفتہ 24 جنوری 2015 12:06

آئی سی سی نے آل راوٴنڈر محمد حفیظ کا باوٴلنگ ایکشن ٹیسٹ 28جنوری کو لینے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے آل راوٴنڈر محمد حفیظ کا باوٴلنگ ایکشن ٹیسٹ اٹھائیس جنوری کو لینے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ 2015 میں پاکستان کا پہلا میچ 15 فروری کو روایتی حریف بھارت سے ہوگااور پاکستان عالمی کپ میں بھارت کے خلاف شکستوں کی روایت توڑنے کیلئے پاکستانی ٹیم پوری طاقت سے اترنا چاہتی ہے بھارت کیخلاف میچ سے قبل محمد حفیظ کا باوٴلنگ ایکشن کلیئر کرنے کیلئے پی سی بی نے آئی سی سی نے ان کا بائیو میکنک ٹیسٹ اٹھائیس جنوری کولینے کی درخواست کی تاہم آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے واضح کردیا کہ محمدحفیظ کا آفیشل باوٴلنگ ایکشن ٹیسٹ چھ فروری کو برسبین میں ہی ہوگا۔

ٹیسٹ کا نتیجہ چودہ روز میں آنے کے باعث پروفیسر بھارت کے خلاف باوٴلنگ نہیں کرسکیں گے تاہم اگر حفیظ کا باوٴلنگ ایکشن کلیئر ہوگیا تو وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 21 جنوری کو ہونے والے میچ میں باوٴلنگ کے جوہر دکھا سکیں گے۔