ماریا شرا پووا فیڈ کپ میں پولینڈ کے خلاف ابتدائی میچ میں روس کی نمائندگی کریں گی

ہفتہ 24 جنوری 2015 12:11

ماریا شرا پووا فیڈ کپ میں پولینڈ کے خلاف ابتدائی میچ میں روس کی نمائندگی ..

ماسکو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) شہرہ آفاق ٹینس سٹار، گولڈن گرل اور عالمی نمبر دو ماریا شرا پووا آئندہ ماہ فیڈ کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں پولینڈ کے خلاف ابتدائی میچ میں روس کی نمائندگی کریں گی۔ روس اور پولینڈ کی ٹیموں کے درمیان فیڈ کپ میچ 7 سے 8 فروری تک کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اولمپک ٹیم مینجر ویلادیمیر کیملزون نے اپنے بیان میں کہا کہ چار مرتبہ گرینڈ سلام کی چیمپئن سوتیلانا کزنٹسوا اور انستاسیا پاؤلیچنکووا بھی میچ میں ملک کی نمائندگی کریں گی۔ روس کو چار بار فیڈ کپ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے اور گزشتہ برس اسے ابتدائی راؤنڈ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھاواضح رہے کہ روس اور پولینڈ کی ٹیمیں پہلی بار فیڈ کپ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :