وزیر داخلہ کی دانیال گیلانی کی تقرری پرناپسندیدگی کا اظہار، وزیراعظم نے اپنے پریس سیکرٹری دانیال گیلانی کو ہٹانے کی منظوری دے دی

ظفریاب کو وزیراعظم کا نیا پریس سیکرٹری بنانے کا فیصلہ

ہفتہ 24 جنوری 2015 12:22

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی خواہش پر وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے پریس سیکرٹری دانیال گیلانی کو ہٹانے کی منظوری دے دی ہے ۔ وزیراعظم کے نئے پریس سیکرٹری کی تقرری کیلئے ظفریاب کا انٹرویو کرلیا گیا ۔ ظفریاب اس وقت وزارت پانی و بجلی میں ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن کے طور پر کام کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

مصدقہ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم سے دانیال گیلانی کی تقرری پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا اور وزیراعظم میاں نواز شریف سے بھی یہ کہا تھا کہ جس اجلاس میں دانیال گیلانی موجود ہوگا وہاں میں نہیں آسکوں گا ابتدائی طورپر وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو قائل کرنے کی کوشش کی مگر بعد ازاں پریس سیکرٹری دانیال گیلانی کو ہٹانے کی منظوری دیدی ۔ ذرائع کے مطابق وزارت پانی و بجلی میں کام کرنے والے ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن ظفریاب کو وزیراعظم کا پریس سیکرٹری بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ان کی وزیراعظم سیکرٹریٹ میں تعیناتی کے احکامات بھی جاری ہوچکے ہیں

متعلقہ عنوان :