شاہ عبداللہ کی وفات پوری امت مسلمہ کیلئے المیہ ہے:سرتاج عزیز

ہفتہ 24 جنوری 2015 12:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء )قومی سلامتی اور خارجہ امور کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ سعودی شاہ عبداللہ کی وفات ناصرف سعودی عرب کا بڑا نقصان ہے بلکہ یہ پوری امت مسلمہ کے لئے المیہ ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری ریڈیو کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرحوم شاہ کے دور میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوئے۔سرتاج عزیز نے کہا کہ 20لاکھ پاکستانی سعودی عرب میں کام کر رہے ہیں جو سالانہ4ارب ڈالر سے زائد زرمبادلہ وطن بھیجتے ہیں۔