بالائی علاقوں میں کل سے برفباری وبارش کا امکان

ہفتہ 24 جنوری 2015 12:26

اسلام آباد (ااُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، راولپنڈی، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابرآلود ہے، کل اتوار سے دوبارہ بارش اور برفباری ہو گی۔موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران، اسلام آباد، راول پنڈی، گوجرانوالہ ڈویڑن، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابرآلود رہے گا۔

(جاری ہے)

اس دوران چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع ہے۔ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز کے دوران ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں رات کے درجہ حرارت میں کمی ہوگی، رواں ہفتے گلگت، چترال اور اسکردو کیلئے فضائی آمدو رفت موسم کی خرابی کی وجہ سے متاثر رہے گی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران، سب سے زیادہ بارش دیر میں انیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران کالام میں پانچ اور مری میں ایک انچ برفباری ہوئی۔ پارہ چنار منفی آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا سرد ترین علاقہ رہا

متعلقہ عنوان :