حافظ آباد:5 سا لہ بچہ کْھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

ہفتہ 24 جنوری 2015 12:29

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) حافظ آباد میں 5 سا لہ بچہ کْھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے بچے کی لاش نکال لی۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حافظ آباد کے علاقے جلال پور میں 5 سالہ بچہ اپنے والد کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے آیاتھا۔اس دوران وہ شادی ہال سے باہر گیا اور کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گر گیا۔وہاں موجود لوگوں نے بچے کو بچانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے اور بچہ جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو ٹیموں نے بچے کی لاش کو مین ہول سے نکال کر ورثا کے حوالے کردیاہے۔