ورلڈ کپ ٹور سلیکشن کمیٹی: کپتان،کوچ اور چیف سلیکٹر میں ٹھن گئی

ہفتہ 24 جنوری 2015 12:34

ورلڈ کپ ٹور سلیکشن کمیٹی: کپتان،کوچ اور چیف سلیکٹر میں ٹھن گئی

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء )قومی کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز اور ورلڈ کپ کے لیے ٹور سلیکشن کمیٹی کی چیئرمین شپ کے لیے کپتان، کوچ اور چیف سلیکٹر میں ٹھن گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیف سلیکٹر معین خان نے کپتان مصباح الحق اور کوچ وقار یونس کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ وہ ٹور سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔

(جاری ہے)

کپتان مصبا ح الحق حتمی گیارہ رکنی ٹیم کے انتخاب میں چیف سلیکٹر کی مداخلت پر نالاں ہیں۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کو بھی ورلڈ کپ کے موقع پر معین خان کی ڈریسنگ روم میں موجودگی پر تحفظات ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے اہم عہدیداران بھی معین خان کو مینیجر کے عہدے سے ہٹائے جانے کے باجود انہیں ورلڈ کپ اسکواڈ کے ساتھ بھجوانے کے مخالف ہیں۔ تاہم بورڈ نے ٹور سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین کے حوالے سے تاحال خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔