امریکی صدر باراک اوباما کل تین روزہ دورے پر بھارت پہنچیں گے

ہفتہ 24 جنوری 2015 12:41

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) امریکی صدر باراک اوباما کل اتوار کو تین روزہ دورے پر بھارت پہنچیں گے ‘بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے ‘ سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت ‘ سینکڑوں اہلکار اہم عمارتوں پر تعینات کر دیئے گئے میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر اوباما کا ائیرفورس وَن کل اتوار کو پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے نو بجے نئی دہلی ائیرپورٹ پر اتریگا ناشتہ کرنے کے بعد امریکی صدر باراک اوباما وسطی دہلی میں واقع راشٹر پتی بھون جائیں گے ، مہاتما گاندھی کی یادگار کا دورہ، نریندر مودی سے ملاقات اور ریاستی ڈنر امریکی صدر کی مصروفیات ہونگی ۔

(جاری ہے)

صدر کی آمد کے موقع پر ہزاروں سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے دارالحکومت میں پندرہ ہزار سیکورٹی کیمرے نصب کر دیئے گئے صدر اوباما کی سیکورٹی ٹیم پہلے ہی دہلی میں پہنچ چکی ہے جہاں انہوں نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا صدر اوباما کی بم پروف کار دی بیسٹ بھی دہلی میں ہے ، یوم جمہوریہ کے موقع پر چار سو کلومیٹر کا علاقہ نو فلائی زون قرار دے دیا گیا ۔ امریکا میں فوجی رینک کے انتہائی خطرناک چوبیس سراغ رساں کتے بھی دہلی کے فائیو سٹار ہوٹل میں اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :