حماس کا خادم الحرمین الشریفین کی وفات پر اظہار افسوس

ہفتہ 24 جنوری 2015 12:45

غزہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) حماس نے سعودی فرمانروا وخادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی قوم ایک ہمدرد اور غمگسار پشتیبان سے محروم ہوگئی ہے۔حماس ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری نے ایک بیان میں شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی وفات پرگہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ شاہ عبداللہ کی وفات پر نہ صرف سعودی عوام بلکہ فلسطینی قوم اور پوری مسلم امہ غم سے نڈھال ہے، ہم سب ایک عظیم قائد اور سرپرست سے محروم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ اللہ جل شانہ مرحوم کو ان کی خدمات کے عوض جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے جانشین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مسلم امہ کی خدمت کا عظیم مشن جاری رکھنے کی توفیق عنایت کرے۔