لوگ کامیڈی سے زیادہ ڈانس کو پسند کرتے ہیں،تھیٹر رقص کے بغیر نہیں چل سکتا ‘ کرینہ جان

ہفتہ 24 جنوری 2015 13:04

لوگ کامیڈی سے زیادہ ڈانس کو پسند کرتے ہیں،تھیٹر رقص کے بغیر نہیں چل ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) تھیٹر کی مایہ نا ز اداکارہ کرینہ جان نے کہا ہے کہ موجودہ کمرشل تھیٹر شائقین ڈرامہ کی ڈیمانڈ کے عین مطابق پیش کیاجاتا ہے ،لوگ کامیڈی سے زیادہ ڈانس کو پسند کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سچوایشن کے مطابق صاف ستھرا اور معیاری رقص کرنے میں کوئی ہرج نہیں ہے ،تھیٹر رقص کے بغیر نہیں چل سکتا ،ڈانس بند تو تھیٹروں کو بھی بند کرنا ہوگا ، ضرورت ا س امر کی ہے کہ رقص میں فحاشی کا عنصر ہر گز نہیں ہونا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ اچھی کامیڈی ، معیاری ڈانس اور خوبصورت سیٹ ڈرامہ کی کامیابی کیلئے نہایت ضروری ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں کرینہ جان نے کہا کہ تمام سینئرفنکاروں کا دل سے احترام کرتی ہوں ،تھیٹر انڈ سٹری میں کوئی نمبرون نہیں ہیں سب برابر ہیں تمام فنکار ایک فیملی کی طرح ہیں ہم سب کے دکھ سکھ سانجے ہیں ۔نئے فنکاروں کو سینئرز حضرات کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہوگا ۔