ماں کی ذات بچوں کیلئے سایہ رحمت ہے اس کا باخوبی اندازہ مجھے ماں بننے کے بعد ہو ا‘ ماتیرہ

ہفتہ 24 جنوری 2015 13:05

ماں کی ذات بچوں کیلئے سایہ رحمت ہے اس کا باخوبی اندازہ مجھے ماں بننے ..

لاہو ر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) پاکستان کی معروف اداکارہ وماڈل ماتیرہ نے کہا ہے کہ ماں کی ذات بچوں کیلئے سایہ رحمت ہے اس کا باخوبی اندازہ مجھے ماں بننے کے بعد ہو ا، میں اپنے بچے کے بنا ایک پل بھی نہیں رہ سکتی ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ماتیرہ نے کہا کہ میرے والدین نے مجھے بڑا سپورٹ کیا ،اگر ان کا تعاون میرے ساتھ شامل نہ ہوتاتو میں کبھی کامیاب اداکارہ نہ بن سکتی ،آج جس مقام پر ہوں یہ سب میری محنت اورسچی لگن کا ثمر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ خدا شکر ہے کہ میرا جیون ساتھی مجھے بڑا پیار کرتا ہے ہم ایک دوسرے پر بڑا اعتماد کرتے ہیں ۔ماضی میں جس طرح کے فیشن شوٹ کروائے تھے شادی کے بعد بہت آفرز ہوئی مگر میں نے انکار کردیا ہے کیونکہ میں اب شادی شدہ اور ایک بچے کی ماں ہوں اور ویسے بھی غلطیاں انسان ہی کرتے ہیں ، اب زیادہ توجہ ٹی وی ڈراموں اور ماڈلنگ کی طر ف ہے ۔

متعلقہ عنوان :