پاکستان کی بقاء کیلئے تمام ادارے یکجا ہیں ‘ریاستی اداروں کی رٹ کو ہر صورت میں قائم کرناہو گا ‘اقبال ظفر جھگڑا

دہشت گردوں کیخلاف جنگ پوری قوم کو یکسوئی سے ساتھ لڑنا ہو گی ‘انٹرویو

ہفتہ 24 جنوری 2015 13:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سیکرٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقاء کیلئے تمام ادارے یکجا ہیں ‘ریاستی اداروں کی رٹ کو ہر صورت میں قائم کرناہو گا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ دہشت گرد قوم و ملک کے ناسور ہیں جن سے چھٹکارہ ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ الزامات کی سیاست سے گریز کریں اور اپنی اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کو تسلیم کرتے ہوئے آئندہ سبق سیکھیں، ہمیں چاہئے کہ اپنے تمام تر اختلافات کو بھلا کر آگے بڑھیں تاکہ ملک ترقی کرے۔

اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ سانحہ پشاور کے دن سے میں ٹھیک طرح سے سو بھی نہیں سکا کیونکہ شہید ہونے والے بچے ہمارے بچے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد قوم اور سیاسی جماعتیں یکجا ہیں جو خوش آئند بات ہے۔ دہشت گردوں کیخلاف جنگ پوری قوم کو یکسوئی سے ساتھ لڑنی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :