Live Updates

این اے 122 دھاندلی کیس ، ن لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنان کی نعرے بازی

ہفتہ 24 جنوری 2015 13:25

این اے 122 دھاندلی کیس ، ن لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنان کی نعرے بازی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جنوری2015ء) عدالت میں جاری حلقہ این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کی سماعت کے دوران لوکل کمیشن جج نے بیان ریکارڈ کروا دیا جس کے بعد سماعت کو ملتوی کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

سماعت کے بعد احاطہ عدالت میں پاکستان مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنان آمنے سامنے آ گئے۔ تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے گو نواز گو کے نعرے لگائے گئے جبکہ مسلم لیگ ن کے کارکنان نے رو عمران رو کے نعرے لگائے۔ان کی اس نعرے بازی کے بعد وکلاءنے مداخلت کر کے انہیں احاطہ عدالت سے باہر نکال دیا جس کے بعد صورتحال پر قابو پا لیا گیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات