لوگ مذہب کے نام پر تشدد کرنے کے رجحان کو ترک کردیں ‘ اے آر رحمن

ہفتہ 24 جنوری 2015 13:26

لوگ مذہب کے نام پر تشدد کرنے کے رجحان کو ترک کردیں ‘ اے آر رحمن

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء)آسکر ایوارڈ یافتہ بولی وڈ موسیقار اے آر رحمان نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ مذہب کے نام پر تشدد کرنے کے رجحان کو ترک کردیں۔

(جاری ہے)

عالمی شہرت یافتہ موسیقار نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے فروری کے پہلے ہفتے سے شروع ہونے والے سالانہ بین المذاہب ہم آہنگی ہفتے کو فروغ دینے کے لیے پیغام ٹوئٹ کیا۔اے آر رحمان نے اپنے پیغام میں کہا کہ مذہب کے نام پر تشدد کو انکار کردیں اور فروری کے پہلے ہفتے میں عالمی بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔