عالمی برادری تمام مذاہب اور امت مسلمہ کے جذبات کا احترام کرے ‘عرفان صدیقی

مذہبی رہنماؤں کے خلاف گستاخانہ مواد کی اشاعت سے معاشرے میں انتہاء پسندی میں اضافہ ہو سکتا ہے ‘ انٹرویو

ہفتہ 24 جنوری 2015 13:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی امور عرفان صدیقی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے وہ تمام مذاہب اور بالخصوص امت مسلمہ کے جذبات کا احترام کرے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ مغربی دنیا کو چاہیے کہ وہ کوئی بھی ایسا مواد شائع نہ کرے جس سے مسلمانوں کی دل آزاری ہو۔ عرفان صدیقی نے کہاکہ مذہبی رہنماؤں کے خلاف گستاخانہ مواد کی اشاعت سے معاشرے میں انتہاء پسندی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی قوانین کے مطابق اظہار رائے کی آزادی کا احترام کیا جانا چاہیے مگر میڈیا کو بھی اس حوالے سے ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہئے۔