Live Updates

(ن) لیگ کا طرز حکمرانی عوام کیلئے وبال جان بن چکا ،قوم عمران خان کو قائد تسلیم کرتی ہے ‘ سعدیہ سہیل رانا

ہفتہ 24 جنوری 2015 13:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور ملکی معیشت کی بحالی کو یقینی بنا کر اپنے دعوؤں کی تکمیل کرے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا طرز حکمرانی عوام کیلئے وبال جان بن چکا ہے قوم تحریک انصاف کو ہی اپنا نجات دہندہ سمجھتی ہے اور عمران خان کو قائد تسلیم کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام سے دھوکہ کیا ہے اور انتخابی دعوؤں سے انحراف کر کے اپنی روائتی سیاست کی عکاسی کی ہے ۔ماضی میں بھی مسلم لیگ (ن) نے عوام کو بیوقوف بنا کر دھوکہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی غیر منصفانہ پالیسیاں اور ظالمانہ فیصلے قابل مذمت ہیں، تحریک انصاف عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور حقوق کی فراہمی تک ہر ممکن جدوجہد کرے گی اور ہر فورم پہ قوم کی آواز بلند کرے گی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کرپشن میں آصف زرداری کی حکومت کے ریکارڈ بھی توڑ دئیے،حکمرانوں کا احتساب نہیں ہوتا اس لئے دوخاندانوں نے باریاں بانٹ رکھی ہیں، ،حکومت میں ایک خاندان کے لوگ بیٹھے ہیں اگر میرٹ پر لوگ ہوتے تو پٹرول بحران نہ ہوتا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :