پاکستانی فلم انڈ سٹر ی نان پروفیشنل لوگوں کے باعث تباہی کا شکار ہوچکی ہے ‘ اداکار و ماڈل فواد خان

ہفتہ 24 جنوری 2015 13:36

پاکستانی فلم انڈ سٹر ی نان پروفیشنل لوگوں کے باعث تباہی کا شکار ہوچکی ..

لاہو ر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) معروف اداکار وماڈل فواد خان نے کہا ہے کہ ہماری فلم انڈ سٹری کا سنہری دور اب کبھی واپس نہیں آسکتا ،موجودہ زوال کے ہم سب لوگ ذمہ دار ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈ سٹر ی نان پروفیشنل لوگوں کے باعث تباہی کا شکار ہوچکی ہے ۔موجودہ دور میں چند پرانے اور نئے لوگ اچھی فلمیں بنارہے ہیں جو ناکافی ہیں ۔

(جاری ہے)

اب فلم میکنگ میں بڑی جدت آچکی ہیں اور بدقسمتی سے کسی حکومت نے بھی اس طرف توجہ نہیں دی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں پڑھے لکھے اور باصلاحیت لوگوں کی شدید کمی ہے اس کے لئے نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی نہایت ضروری ہے۔ فواد خان نے کہا کہ بھارتی فلم انڈ سٹری میں مسلمان فنکاروں نے قابل قدر خدمات سرانجام دی ہیں جوبڑے فخر کی بات ہے ۔جدھر اچھا اور معیار ی کام ہوتا ہے انسان کی فطرت ہے کہ وہ بہتر سے بہتر کی تلاش میں سرگرداں رہتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :