کاشت اور برداشت کے جدید طریقوں سے دالوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتاہے، محکمہ زراعت

ہفتہ 24 جنوری 2015 13:59

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ کاشت اور برداشت کے جدید طریقوں سے دالوں کی فی ایکٹر پیداوار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ دیگر فصلوں کے مقابلے میں دالوں کی پیداواری لاگت کم ہے جبکہ یہ کم عرصہ تک کھیت میں رہتی ہیں اور ان کی کاشت منافع بخش ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زرعی سائنسدان دالوں کی ایسی اقسام تیار کریں جن کی کاشت سے پیداواری اتار چڑھاؤ کا خاتمہ کیا جاسکے اور دالوں کی پیداوار مستقبل بنیادوں پر بڑھائی جاسکے۔

انہوں نے دالوں کی مخلوط کاشت، جڑی بوٹیوں کی تلفی، بارشوں کے نقصانات سے بچاؤ کے طریقوں اور دالوں کے پھولوں کو ایک وقت پر لانے کیلئے تحقیقاتی کام کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔