لہسن کی اچھی پیداوار کیلئے جڑی بوٹیوں کا تدارک ضروری ہے، محکمہ زراعت راولپنڈی

ہفتہ 24 جنوری 2015 14:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء)محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ لہسن کی اچھی پیداوار کیلئے جڑی بوٹیوں کا تدارک انتہائی ضروری ہے۔ لہسن کی فصل کو سب سے زیادہ نقصان چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیاں پہنچاتی ہیں جن کا تدارک نہایت ضروری ہے، جڑی بوٹیوں کو بذریعہ گوڈی بھی تلف کیا جاسکتا ہے لیکن اگر لہسن کی فصل کے گھٹے پورے سائز کے ہوجائیں تو پھر گوڈی سے پرہیز کرنا چاہئے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ لہسن کی فصل پر مختلف بیماریاں بھی حملہ آور ہوتی ہیں جن میں زیادہ مشہور لہسن کے پتوں کی چوٹی کا سفید جھلساوٴ، لہسن کے پتوں اور تنوں کا گلاوٴ، ارغوانی جھلساوٴ، روئیں دار پھپھوندی، لہسن کی کنگھی اور تھرپس وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ لہسن کے کاشتکار فصل کا باقاعدگی سے معائنہ کرتے رہیں اور اگر کسی بیماری کا حملہ نظر آئے تو فوراً محکمہ زراعت کے مقامی عملہ سے مشورہ کرکے مناسب تدارک کریں۔