سویا بین کے بیجوں میں 40 سے 42 فیصد پروٹین ، 18 سے 20 فیصد اعلیٰ قسم کا تیل ہوتا ہے، محکمہ زراعت

ہفتہ 24 جنوری 2015 14:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ سویا بین منافع بخش فصل ہے، بیجوں میں 40 سے 42 فیصد پروٹین اور 18 سے 20 فیصد اعلیٰ قسم کا تیل ہوتا ہے۔ماہرین نے کہا کہ سویا بین کی بہاریہ فصل کی کاشت جنوری کے آخری ہفتہ سے فروری کے پہلے ہفتہ تک مکمل کرلینی چاہئے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ سویا بین کی فصل کی کاشت کیلئے اچھے نکا س کی حامل میر اور ہلکی میرا زمین کا انتخاب کریں۔ زمین کی تیاری کیلئے کھیت میں 2 یا 3 مرتبہ ہل اور سہاگہ چلائیں۔ اچھی پیداوار کے حصول کیلئے بہتر روئیدگی والا 30کلو گرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں۔ زرعی ماہرین نے کہا کہ کاشتکار کسی بھی زمین پر پہلی مرتبہ کاشت کی صورت میں بیج کو جراثیمی ٹیکہ ضرور لگائیں۔