پرویز خٹک کا سعودی سفیر سے رابطہ، شاہ عبداللہ کی وفات پرافسوس کا اظہار

ہفتہ 24 جنوری 2015 14:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اسلام آباد میں متعین سعودی عرب کے سفیر سے رابطہ کرکے سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کی وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے خادم حرمین شریفین کوعالم اسلام کی فلاح و بہبود کیلئے کردار، پاکستانی عوام سے محبت اور ہر آڑے وقت میں مدد و تعاون پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

پرویز خٹک نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت اور عوام کو شاہ عبداللہ کی وفات پر گہرا صدمہ پہنچا ہے اور وہ غم کے ان لمحات میں سعودی عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں جنہیں اپنی اس مقدس سرزمین اور حکمرانوں سے دینی و روحانی محبت اور عقیدت بھی ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے نئے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے بھی صوبائی حکومت کی جانب سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے امت مسلمہ کے اتحاد سے متعلق انکے پیغام کا خیرمقدم کیا ہے انہوں نے نئے فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد مقرن کیلئے نیک خواہشات اور تمنا?ں کا اظہار کرتے ہوئے انکی کامیابی کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :