ملتان کے علاقہ سادات کالونی سے ملنے والی جلی ہوئی لاش کی شناخت ہو گئی

ہفتہ 24 جنوری 2015 14:05

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) ملتان کے علاقہ سادات کالونی سے ملنے والی جلی ہوئی لاش کی شناخت ہو گئی ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملتان میں گزشتہ روز نوجوان کو قتل کرکیلاش جلا دی گئی تھی پولیس کے مطابق لاش کی شناخت نوربت خان کے نام سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

مقتول اندرون شہر کے محلہ بھیدی سرائے کا رہائشی اور کپڑے کا کاروبار کرتا تھا۔ جسے جمعرات کے روز اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ تھانہ بہاالدین زکریا کی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :