میانوالی میں پولیس کاسرچ آپریشن ،25مشتبہ افغان باشندے گرفتار‘ دو موٹر سائیکل بر آمد

ہفتہ 24 جنوری 2015 14:05

میانوالی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) میانوالی کی تحصیل کالا باغ میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران ایک اشتہاری سمیت مشتبہ 25 افغان باشندے گرفتار کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر افغان کیمپ کوٹ چاندنہ میں سرچ آپریشن کیا گیا،شکور نامی ایک اشتہاری سمیت پچیس مشتبہ افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ افغان باشندوں کو نامکمل دستاویزات پر گرفتار کیا گیا ،گرفتار اشتہاری کے قبضے سے دو موٹرسائیکل بھی برآمد کئے گئے ہیں،پولیس نے گرفتار افراد سے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :