شیخوپورہ میں شوہر کے ہاتھوں جلنے والی خاتون دم توڑ گئی ‘ملزم گرفتار

ہفتہ 24 جنوری 2015 14:05

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) شیخوپورہ میں گھریلو جھگڑے پر شوہر کے ہاتھوں جلنے والی خاتون دم توڑ گئی،ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق شیخوپورہ کے نواحی گاوٴں لودھیاں میں صائم مسیح اپنی ناراض بیوی عائشہ کو مناکر لایا،گھر آنے پر دونوں میں پھر جھگڑا ہوگیاجس پر شوہر نے تیل چھڑک کر بیوی کو آگ لگادی،متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لیجایا گیا،مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ۔