آل پاکستان این بی پی فٹ بال ٹورنامنٹ ،

ہفتہ 24 جنوری 2015 14:15

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام نیشنل بنک آف پاکستان کے اشتراک سے کالونی اسپورٹس کمپلیکس ملیر پر جاری "آٹھواں آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ "میں کھیلے گئے مزید دو میچوں کے فیصلے ہوگئے پہلے میچ غریب نواز فٹ بال کلب ڈالمیا نے ایک سخت مقابلے کے بعد مد مقابل الواجد اسپورٹس گذری کو پنالٹی ککس پر 5-4سے شکست دیکر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا دوران کھیل مقابلہ 1-1گول سے برابری پر ختم ہوا ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے اہم میچ میں ینگ پی آئی بی فٹ بال کلب نے مضبوط حریف مسلم برادرز کو رنگی کو 3-1سے شکست دیدی دوران کھیل دونوں ٹیموں نے وقفے وقفے سے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تواتر کے ساتھ حملے جاری رکھے فاتح ٹیم کی جانب سے ولید رضا نے خوبصورت دو گول جبکہ شعیب نے ایک گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا جبکہ مسلم برادرز کا واحد گول عامر نے اسکور کیا میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ایسٹ کے سنیئر نائب صدر سید عثمان شاہ کا تعارف دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے کرایا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایسٹ کے سیکریٹری عبید اللہ خان ،ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکریٹری ضمیر السلام ،اجمل ختک اور دیگر موجود تھے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض نصیر عمر بلوچ ،انیس اختر ،عبدالغفور اور سراج الدین طالب نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر منور خان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ٹورنامنٹ آرگنائزینگ سیکریٹری ضمیر السلام کے اعلامیے کے مطابق ٹورنامنٹ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے پہلا میچ ہنٹر اسپورٹس اور افغان جانباز جبکہ دوسرا میچ مکران اسپورٹس اور راشد شہید فٹ بال کلب کے مباین کھیلا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :