Live Updates

عمران خان پاکستان میں بھی سچ بولتے ہیں اور اللہ کے گھر میں بھی وہی کہا ،سچ کو آنچ نہیں ۔پاکستانی عوام کی دعائیں جلد قبول ہونے والی ہیں،چودھری جاوید مسعود

ہفتہ 24 جنوری 2015 14:16

رائے ونڈ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) تحریک انصاف کے رہنماء چودھری جاوید مسعود نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پاکستان میں بھی سچ بولتے ہیں اور اللہ کے گھر میں بھی وہی کہا ،سچ کو آنچ نہیں ۔پاکستانی عوام کی دعائیں جلد قبول ہونے والی ہیں۔وہ ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں مسلم لیگی رہنماؤں وزیر اطلاعات پرویز رشید اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے بیانات کے ردعمل میں کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ لیگی حکومت اور پیپلز پارٹی نے کرپشن کی باریاں لینے میں مک مکا کررکھا ہے ،ملک میں اپوزیشن نام کی کوئی چیز نہیں۔انہوں نے کہا کہ 2013ء کے الیکشن ملکی تاریخ کے بدترین انتخابات تھے ۔جن کی تحقیقات کیلئے تحریک انصاف جہاد کررہی ہے ۔آزاد عدلیہ کے بغیر شفاف الیکشن کا قیام ممکن نہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت دھاندلی تحقیقات پر لولا لنگڑا کمیشن بنانا چاہتی ہے ۔

لیکن بااختیار جوڈیشل کمیشن بننے تک تحریک انصاف اسمبلی کے ایوانوں میں واپس نہیں جائے گی ۔ملک میں باریاں لینے کے خود ساختہ بادشاہی نظام کے خاتمے کے بغیر حقیقی جمہوریت قائم نہیں ہوسکتی ۔ملک میں چھوٹی بڑی تمام تعیناتیوں میں اقرباء پروری کی جاتی ہے ۔موجودہ حکومت کی نااہلی کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ حکومت خود فوجی عدالتیں قائم کررہی ہے۔اور اب حکمران سازش کے تحت علماء کو فوج سے لڑا رہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :