آئی سی سی کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل دبئی میں ہو گا انٹی کرپشن کوڈ کی ترامیم کے حولے سے انجیڈا پیش کیا جائے

ہفتہ 24 جنوری 2015 14:35

آئی سی سی کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل دبئی میں ہو گا انٹی کرپشن کوڈ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل اتوارکو دبئی میں ہو رہار ہے جس میں انٹی کرپشن کوڈ کی ترامیم کے حولے سے انجیڈا پیش کیا جائے اور اس اجلاس میں محمدعامر کو ڈومسیٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دنیے پر بھی غور کیا جائے گا اور اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ محمدعامر کو ڈومسیٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے ۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں پابندی کا شکار فاسٹ باوٴلر ر کا انٹرویو کرلیا گیا ہے،آئی سی سی کے نومبر میں ہونے والے اجلاس میں اینٹی کرپشن کوڈ میں ترمیم کی گئی تھی جس کے مطابق پابندی کے شکار کھلاڑیوں کو پابندی ختم ہونے سے چھ ماہ قبل ڈومیسٹک کرکٹ کھیل پائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد عامر اور محمدآصف کے ساتھ ساتھ اس وقت قومی ٹیم کے سلمان بٹ پر2010 میں دورئہ انگلینڈ کے دوران لارڈز ٹیسٹ میں الزام عائد کیا گیا تھا انھوں نے ایک ڈیل کے تحت رقم کیلیے جان بوجھ کر نوبال کیں۔

ان الزامات کے بعد آئی سی سی محمد آصف اور سلمان بٹ پر دس دس سال کی جبکہ محمد عامر پر پانچ سال کی پابندی لگائی گئی تھی۔ آئی سی سی نے 2011 میں تینوں پر پابندی عائد کردی تھی لیکن جج نے اس قانون پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس پر نظرثانی کا مطالبہ کیا تھا، بعدازاں مختلف مراحل میں اینٹی کرپشن کوڈ میں ترمیم پر غور کیا گیا،آئی سی سی سے تعاون کرنے والے اچھے رویے کے حامل کرکٹرز کو پابندی کے خاتمے سے قبل ڈومیسٹک سطح پر کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا، نئے کوڈ میں شق رکھی گئی تھی کہ کھلاڑی کو ملکی سطح کے مقابلوں میں شرکت کیلیے اجازت طلب کرنا ہو گی جس پر ایک کمیٹی فیصلہ کریگی،محمد عامر نے بحالی کا پروگرام مکمل کرلیا تھا،۔

کرکٹ کے بہت سے مبصرین نے کہا ہے کہ عامر کو اپنا کریئر دوبارہ شروع کرنے کا ایک موقع دیا جانا چاہیے۔ عبدالروف بزمی

متعلقہ عنوان :