افغانستان کی نومنتخب کابینہ کو مشکلات، تین ماہ کی تاخیر سے نامزد کی جانیوالی کابینہ کی بعض نامزدگیاں بھی دہری شہریت اور جعلی عمروں کے باعث مسترد کئے جانے کا امکان

ہفتہ 24 جنوری 2015 14:35

کابل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) افغانستان میں تین ماہ کی تاخیر سے نامزد کی جانیوالی کابینہ کے بعض نام دہری شہریت اور بعض جعلی عمروں کے باعث مسترد کئے جانے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا رپورٹوں کے مطابق افغان حکومت کی جانب سے کابینہ کی تشکیل کیلئے جو نامزدگیاں کی گئی ہیں ان میں سے بعص افراد دوہری شہریت کے حامل ہیں جن کے بارے میں اراکین پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ وہ کابینہ میں انکا داخلہ روک دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق افغان قومی اسمبلی کے دوسرے نائب ڈاکٹر محمد صالح سلجوئی کا کہنا ہے کہ ایوان کے زیریں کابینہ کے لئے نامزد کئے گئے کم از کم سات افراد کے ناموں انکی دوہری شہریت کے باعث نہیں کریگا۔ رپورٹ کے مطابق نامزد کئے گئے بعض افراد ایسے ہیں جن کی عمریں غلط ظاہر کی گئی ہیں‘ جس کی وجہ سے پارلیمنٹ میں ان افراد کے ناموں پر بھی غور کئے جانے کے امکانات معدوم ہیں

متعلقہ عنوان :