حزب المجاہدین بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر کلمظفرآباد میں بڑی احتجاجی ریلی منعقد کرے گی

ہفتہ 24 جنوری 2015 14:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء)حزب المجاہدین بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر پیر کو دارالحکومت مظفرآباد میں بڑی احتجاجی ریلی منعقد کرے گی بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانیوالے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر صدائے احتجاج بلند کی جائے گی شہید چوک اپر اڈہ میں ایک بڑے جلسہ عام سے چیئرمین متحدہ جہاد کونسل سید صلاح الدین سمیت جہادی قائدین خطاب کرینگے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی گزشتہ روز مرکزی رہنماء حزب المجاہدین محمد اصغر رسول نے میڈیانمائندگان کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 26جنوری کو بھارت کے یو م جمہوریہ کے موقع کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کیلئے با بائے حریت سید علی گیلانی کی کال پر دنیا بھر میں مقیم کشمیری 26جنوری بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے احتجاجی ریلیوں اور جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا اس سلسلہ میں حزب المجاہدین کے زیر اہتمام بیلہ نور شاہ سے دن 10بجے ایک بڑی ریلی کا انعقاد ہو گا ریلی کے شرکاء شہید چوک اپر اڈہ کے مقام پرجلسہ میں شریک ہونگے جہاں چیئرمین متحدہ جہاد کونسل و امیر حزب المجاہدین سید صلاح الدین احمد جلسہ کے شرکاء سے خطاب کرینگے ریلی کے انتظامات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں احتجاجی ریلی کے ذریعے بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کے موقع پر جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے نمایاں کیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا نام نہاد دعویدار بھارت کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق نہیں دے رہا کشمیری اپنے حق کی خاطر گزشتہ کئی سالوں سے قربانیاں دیتے آ رہے ہیں جس کا تسلسل جاری و ساری رہے گا -علاوہ ازیں پاسبان حریت جموں وکشمیر نے حز ب المجاہدین کے زیر اہتمام بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر احتجاجی ریلی میں بھرپور شرکت کا اعلان کر دیا سینکڑوں کارکنان اس موقع پر بھارت کیخلاف سراپا احتجاج ہونگے گزشتہ روزتنظیم کے سیکرٹری جنرل عثمان علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پائمالیوں میں ملوث ہے ایک طرف جمہوری ملک ہونے کا دعویدار دوسری جانب جموں وکشمیر میں بسنے والے عوام کی آزادی کو سلب کر کے ریاست کو جیل میں تبدیل کر چکا ہے 26جنوری حزب المجاہدین جموں وکشمیرکے زیر اہتمام یوم سیاہ کی ریلی و جلسہ میں شرکت کیلئے رابطہ مہم شروع کر دی گئی ہے