تعلیم امیر و غریب ہر بچے کا بنیادی حق ہے اس حوالے سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا وسیلہ تعلیم پراجیکٹ خوش آئند ہے اس کی بھر پور حوصلہ افزائی کے ساتھ کوشش کی جائے گی، عمر ایوب خان

ہفتہ 24 جنوری 2015 15:17

ہری پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی و چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ تعلیم امیر و غریب ہر بچے کا بنیادی حق ہے اس حوالے سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا وسیلہ تعلیم پراجیکٹ خوش آئند ہے اس کی بھر پور حوصلہ افزائی کے ساتھ کوشش کی جائے گی کہ مالی معاونت حاصل کرنے والے خاندانوں کو طبی سہولیات بھی فراہم کی جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سماجی تنظیم ہدف و عورت فاوٴنڈیشن کے اشتراک سے یونین کونسل سکندر پور میں منعقدہ اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

24 جنوری 2015ء رجسٹریشن کے وزٹ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سیکرٹری شبیر احمد ،منیجنگ ڈائریکٹر خیبرپختونخوا نسیم احمد خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے عورت فاوٴنڈیشن کی جانب سے سی ای او یونس خالد اور ہدف کے ساجد محمود نے نمائندگی کی اس موقع پر عمر ایوب خان کو وسیلہ تعلیم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی کہ بی آئی ایس پی کے تحت مالی معاونت حاصل کرنے والے خاندانوں کے بچوں میں پرائمری تعلیم کو فروغ دینے کیلئے یہ پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں آزاد کشمیر ،بلتستان سمیت ملک کے چاروں صوبے کے کچھ اضلاع کا انتخاب کیا گیا ہے خیبر پختونخوا میں مانسہرہ، نوشہرہ ،کوہاٹ ،چارسدہ ،مالاکنڈ اور ہری پور کے اضلاع شامل ہیں،ہری پور کی تمام 44 یونین کونسلوں میں سے سماجی تنظیم ہدف 24اور عورت فاوٴنڈیشن 21یونین کونسلوں میں اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

24 جنوری 2015ء رجسٹریشن کے دوران جسٹریشن موبلائزیشن اور مانیٹرینگ کے عمل میں معاونت کریں گی بی آئی ایس پی کے تحت مالی معاونت حاصل کرنے والے خاندانوں کے سکولوں سے باہر پانچ تا بارہ سال بچوں و بچیوں کی قریبی داخلہ مرکز میں رجسٹریشن کی جائے گی جہاں بی آئی ایس پی کا نمائندہ داخلے سے لے کر حاضری تک عمل سے آگاہی فراہم کرے گا داخل ہونے اور 70فیصد حاضری یقینی بنانے والے بچوں کے والدین کو وظیفہ میں دو سو روپے فی بچہ اضافی پیسے دیئے جائیں گے عمر ایوب خان نے وسیلہ تعلیم پروگرام خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہر امیر و غریب کے بچے کا بنیادی حق ہے قوم کو تعلیمیافتہ بنا کر ہی ہم اقوام عالم کا مقابلہ کر سکتے ہیں یہ پراجیکٹ انتہائی خوش آئند ہے اس کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کی جائے گی وہ اس پراجیکٹ کو دیگر اضلاع تک پھیلانے کے ساتھ ساتھ امداد حاصل کرنے والے خاندانوں کی طبی امداد کی فراہمی کیلئے بھی متعلقہ ہر پلیٹ فارم پر اپنی آوازٹھائیں گے صوبائی حکومتوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ تعلیم عام کرنے کیلئے ایسے منصوبوں کی کامیابی خصوصاً معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے ممکنہ اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :