سرکاری محکموں میں سرکاری گاڑیوں کا بے دریغ استعمال ،خزانے پر ماہانہ کروڑوں روپے پٹرول اور ڈیزل کی مد میں اضافی بوجھ

ہفتہ 24 جنوری 2015 15:30

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) سرکاری محکموں میں سرکاری گاڑیوں کا بے دریغ استعمال خزانے کو ماہانہ کروڑوں روپے پٹرول اور ڈیزل کی مد میں اضافی خرچ کرنا پڑ رہے ہیں چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے ملک بھر کے سرکاری محکموں کے افسران اور اہلکار سرکاری خرچ پر پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں میں ڈلوا کر ان کا دفتر اوقات کے بعد بھی بے دریغ استعمال کرتے ہیں جس کے بارے میں چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے خزانے کو اضافی ماہانہ کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے جو حکومت مختلف ٹیکس لگا کر عوام سے وصول کرتی ہے۔