صوبہ بھر میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر تمام بیرونی ممالک کے باشندوں کی سکیورٹی کو سخت کرنے کی ہدایات جاری

ہفتہ 24 جنوری 2015 15:31

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) صوبہ بھر میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر تمام بیرونی ممالک کے باشندوں کی سکیورٹی کو سخت کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں 35 سو سے زائد چینی باشندوں کے علاوہ دیگر غیر ملکی مختلف پراجیکٹس پر کام کررہے ہیں جن کی سکیورٹی کو سخت کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔