محکمہ اوقاف سرگودھا کے عملہ کی مبینہ ملی بھگت سے اندرون گولچوک دکانداروں نے 4-4 فٹ قبضے کرلئے

ہفتہ 24 جنوری 2015 15:32

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) محکمہ اوقاف سرگودھا کے عملہ کی مبینہ ملی بھگت سے اندرون گولچوک دکانداروں نے 4-4 فٹ قبضے کرلئے ہیں جس کی وجہ سے خواتین نے اندرون گولچوک خریداری کرنا کم کردی ہے اندرون گولچوک دکانداروں نے اس قدر دکانیں آگے بڑھا لی ہیں کہ دو افراد کا کراس کرنا بھی ایکدوسرے کیساتھ ٹکرائے بغیر مشکل ہے‘ دکانداروں کی اکثریت اگر کوئی خاتون گولچوک میں داخل ہوجائے اسے اپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے مختلف قسم کی آوازیں کستی ہے‘ جس کی وجہ سے خواتین کی اکثریت نے اندرون گولچوک خریداری کم کردی ہے۔